روس نے کریمیا میں فوجی تعیناتی دو گنا کر دی ،30ہزار فوجی تعینات
کیف (آن لائن )یوکرائن سے موصولہ تازہ اطلاعات کے مطابق روس نے جزیرہ نما کریمیا میں فوجی تعیناتی دوگنا کر دی ہے اور اب وہاں روس کے 30 ہزار فوجی تعینات ہیں۔ ا±دھر یوکرائن کی اپوزیشن لیڈر یولیا ٹیمو شینکو نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے ملک کو ایک گوریلا جنگ کے خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کے سبب یوکرائن کو شدید بحران کا سامنا ہوگا۔ ٹیمو شینکو نے جرمنی اور دیگر ممالک سے فوری طور پر روس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ا±دھر دس مشرقی یورپی اور اسکینڈے نیوین ممالک کے وزرائے خارجہ نے آج ہی یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنے مبصر یوکرائن روانہ کرے۔