قومی کبڈی چیمپئن شپ ، آرمی اور نیوی نے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا

قومی کبڈی چیمپئن شپ ، آرمی اور نیوی نے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا

 اسلام آباد (آئی این پی) 12 ویںقومی کبڈی چیمپئن شپ میںپاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی ٹیموں نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، فائنل میچ (آج) اتوار کو سہ پہر تین بجے پی او ایف واہ میں کھیلا جائے گا۔ہفتہ کے روز کھیلے گئے چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان ایئرفورس کو 7-11 پوائنٹس سے شکست دے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان نیوی کی ٹیم ،پاکستان واپڈا کے خلاف 20-11 پوائنٹس سے فتح حاصل کرکے فائنل میں پہنچ گئی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی