ثائنہ نہوال کو آل انگلینڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں شکست
برمنگھم (سپورٹس ڈےسک) بھارت کی بیڈمنٹن سٹار ثائنہ نہوال آل انگلینڈ ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ نہوال کو کوارٹر فائنل میں حریف چینی کھلاڑی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ برمنگھم میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں ثائنہ نہوال کا مقابلہ حریف چینی کھلاڑی فورتھ سیڈ شکسیان وانگ سے تھا۔ چینی کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہوال کو 21-17 اور 21-10 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
