یوکرین تنازعہ پر دھمکیوں اور پابندیوں سے نہیں ڈریں گے، پیوٹن

یوکرین تنازعہ پر دھمکیوں اور پابندیوں سے نہیں ڈریں گے، پیوٹن

ماسکو(آئی اےن پی)یوکرین کے شہر کرائمیا کے ہوائی اور فوجی اڈوں پر روسی فوج کا قبضہ برقرارہے۔ روسی صدر ولادی میرپیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کے تنازعے پر دھمکیوں اور پابندیوں کی زبان کو تسلیم نہیں کیاجائے گا۔روسی صدر کے ترجمان نے ماسکو میں میڈیا کو بتایاکہ ولادی میئرپیوٹن نے امریکی اور یورپی پابندیوں کو مسترد کردیا ہے اور کہاکہ ماسکو پر پابندیوں کا فیصلہ اجلت میں کیا گیا۔ روسی صدر نے کہا کہ ماسکو دھمکی آمیز زبان کبھی قبول نہیں کرے گا اور یوکرین میں اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔گزشتہ روز امریکا اور یورپی یونین نے یوکرین میں عدم استحکام پیدا کرنے والی شخصیات اور حکام پر سفری پابندیاں لگائیں اور دھمکی دی کہ اگر روس نے کرائمیا سے فوج نہیں نکالی تو روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

کرائمیا کے دو ہوائے اور دو فوجی اڈوں پر بغیر بیج کے روسی فوجی نویں دن بھی موجود رہے۔ یوکرین کے شہر ڈنسٹک میں ہزاروں روس نواز شہریوں نے مظاہرہ کیا اور روس کے حق میں نعرے لگائے۔ عرب ٹی وی کے مطابق کرائمیا میں مقیم قومپرست تاتار گھر خالی کرکے یورپ نواز یوکرین چلے گئے۔

مزید : عالمی منظر