آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر ریان ہیرس آئندہ ہفتے گھٹنے کی سرجری کرائیں گے
سڈنی (سپورٹس ڈےسک) آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر ریان ہیرس آئندہ ہفتے گھٹنے کی سرجری کرائیں گے۔ ریان ہیرس نے 2010ءمیں آسٹریلیا کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور کیریئر کے دوران انہیں زیادہ تر انجریز کا سامنا کرنا پڑا۔ فٹنس مسائل کے باعث ان کا کیریئر بری طرح متاثر ہوا۔
کے دوران دوبارہ گھٹنے کے درد میں مبتلا ہو گئے تھے لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کی وجہ سے انہوں نے سرجری کا ارادہ ترک کر دیا تھا۔ ریان ہیرس نے نہ صرف انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ایشز سیریز میں بلکہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی ٹیم کو فتح دلانے میں کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعدریان ہیرس اب اگلے ہفتے سرجری کرائیں گے، انہوں نے امید ظاہرہ کی ہے کہ وہ آئندہ سال شیڈول انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
