جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا پہلے ٹی ٹونٹی میں آج مدمقابل ہونگے

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا پہلے ٹی ٹونٹی میں آج مدمقابل ہونگے

جوہانسبرگ (ندیم شبیر) جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سینٹ جارج پارک، پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائیگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 30 منٹ اور مقامی وقت کیمطابق دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا آسٹریلوی ٹیم اس سے قبل جنوبی افریقا کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2-1 سے شکست دے چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 12 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی