ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم نئے روپ میں نظر آئے گی، مائیکل کلارک

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم نئے روپ میں نظر آئے گی، مائیکل کلارک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پورٹ الزبتھ (اے این این) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہاہے کہ بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم ایک نئے روپ میں نظر آئے گی ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاری میں مفید مند ثابت ہوگی ۔ وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقہ کے دورہ کے دوران دکھائی جانے والی بہترین کارکردگی کو بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی برقرار رکھے گی ۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلوی ٹیم کا مورال ہائی ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ آسٹریلیا اس مرتبہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ کا ورلڈ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کی کرکٹ نہیں کھیلتے ۔ وہ دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے کامیابی اپنے نام کرکے وطن واپس لوٹے ہیں ۔ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت جارج بیلی کریں گے ۔