آسٹریلیارواں سال کے آخرتک ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن سکتی ہے

آسٹریلیارواں سال کے آخرتک ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن سکتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (اے این این ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں ٹیسٹ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بن سکتی ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم اس وقت ٹیسٹ ریکنگ میں 4946 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر برجمان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے ۔ اس کے بعد سابق ورلڈ چیمپئن نے بھارت کیخلاف کھیلنی جانے والی چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرنا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اگر دونوں سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کامیابی اپنے نام کرتی ہے تو اس کے لئے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کے لئے راستہ صاف ہوجائے گا