امریکہ ، طالب علم کو اپنی انگلی کے اشارے سے گن بنانے پر سکول سے تین دن کےلئے نکال دیا گیا

امریکہ ، طالب علم کو اپنی انگلی کے اشارے سے گن بنانے پر سکول سے تین دن کےلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی) امریکی ریاست اوہائیو میں سکول کے ایک طالب علم کو اپنی انگلی کے اشارے سے گن بنانے پر سکول سے تین دن کےلئے نکال دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس کے سٹی سکول کے 10سالہ طالب علم ناتھن انٹکنگ کو اس وجہ سے سکول سے معطل کر دیا گیا کہ اس نے اپنی انگلی کے اشارے سے گن بنائی تھی۔
طالب علم ناتھن انٹکنگ کے والد نے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے نے اپنے انگوٹھا کو اوپر کرتے ہوئے انگلی سے گن بنائی اور اسے اپنے کلاس فیلو کی طرف کیا جس پر اسے سکول سے تین دن کےلئے معطل کر دیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -