وینزویلا نے پاناما سے تمام سفارتی تعلقات منقطع کرلیے

وینزویلا نے پاناما سے تمام سفارتی تعلقات منقطع کرلیے

کراکس (این این آئی) وینزویلا نے پاناما سے تمام سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ۔ پاناما کے سفیر سمیت تین سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر 48گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔ پاناما کے نائب وزیر خارجہ مائرہ ایروسیمینا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہیں وینز ویلا کی حکومت کا نوٹس موصول ہو چکا ہے جس کے مطابق چار سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے سفارت کاروں کو بلوا لیا ہے جوجلد پاناما کےلئے روانہ ہو جائیں گے۔ پاناما نے کاراکس میں مظاہروں کی بنیاد پر شمالی اور لاطینی امریکی ملکوں کی تنظیم او اے ایس کا ایک اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی جس پر وینزویلا نے تمام سفارت تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

مزید : عالمی منظر