اکشے اور سوناکشی کی ایکشن تھرلر فلم ”ہالیڈے ‘‘کا پہلا ٹریلر ریلیز

اکشے اور سوناکشی کی ایکشن تھرلر فلم ”ہالیڈے ‘‘کا پہلا ٹریلر ریلیز
اکشے اور سوناکشی کی ایکشن تھرلر فلم ”ہالیڈے ‘‘کا پہلا ٹریلر ریلیز

  

ممبئی (اے این این) کھلاڑی کمار اور دبنگ سوناکشی ایک بار پھر ساتھ، بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار اکشے کمار اور سوناکشی سنہا کی نئی ایکشن تھرلر فلم ”ہالیڈے “کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ رائٹر وہدایتکار اے آر مرگادوس کی اس فلم میں اکشے اور سوناکشی کیساتھ ساتھ گوندا، فریڈی دارو والا اور ذاکر حسین اہم کردار ادا کررہے ہیں۔وپل شاہ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2012کی تامل بلاک بسٹر فلم ”تھپاکی “کا ریمیک ہے جسکا میوزک مرگادوس نے خود معروف موسیقار پریتم کیساتھ ملکر ترتیب دیا ہے۔ ایکشن و تھرل سے بھرپور یہ فلم ہالیڈے ریلائنس اینٹرٹینمنٹ کے تحت رواں سال6جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید : کلچر