فٹ بال ورلڈکپ کے وارم اپ میچوں کا آغازہوگیا

فٹ بال ورلڈکپ کے وارم اپ میچوں کا آغازہوگیا
فٹ بال ورلڈکپ کے وارم اپ میچوں کا آغازہوگیا
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے این این )رواں برس کھیلے جانے والے فٹ بال کے عالمی کپ کےلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے وارم اپ میچوں کا آغاز ہو گیا ۔ ایسے ہی ایک میچ میں جرمن فٹ بال ٹیم نے چلی کو ایک گول سے ہرا دیا۔جرمن شہر اشٹٹ گارٹ میں کھیلے جانے والے اِس میچ میں میزبان شائقین کی بڑی تعداد کے سامنے جرمن فٹ بال ٹیم زور دار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے سے قاصر رہی۔ اشٹٹ گارٹ میں ورلڈ کپ کے لیے یہ پریکٹس بین الاقوامی دوستانہ میچ جرمنی اور جنوبی امریکی ملک چلی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں چلی کی ٹیم نے جرمن شائقین کے سامنے شاندار پرفارمنس دی۔ تاہم وہ یہ میچ ہار گئی۔ پہلے ہاف میں کچھ دیر کے لیے جرمن ٹیم نے چلی پر دبا ضرور بڑھایا اور اسی دوران ایک گول بھی کیا گیا۔ بعد میں یہی گول جرمن ٹیم کی جیت کا سبب بنا۔میچ کے دوران چلی کی ٹیم نے جرمن گول پر کم از کم 17 بار حملہ کیا اور جواب میں جرمنی کی جانب سے صرف سات مرتبہ فارورڈ اور مڈ فیلڈر مہمان ٹیم کے گول تک پہنچ پائے۔ میچ کے دوران جنوبی امریکی ٹیم کو کل 14 کارنر ملے اور جرمن ٹیم صرف چار کارنر حاصل کر پائی۔ کوچ ژورگےسامپالی کی ٹیم مجموعی طور پر انتہائی جاندار کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہی۔ میچ کے پہلے ہاف میں جرمن ٹیم کے فارورڈ ماریو گوئٹزے نے سولہویں منٹ میں گول کیا تھا۔کمزور کھیل کا اعتراف جرمن ٹیم کے کپتان فلپ لاہم نے بھی کیا اور میچ میں کامیابی کو خوش قسمتی سے تعبیر کیا۔