سرمائی اولمپک گیمز کے بعد سوچی میں پیرا اولمپک گیمز کا آغاز ہوگیا

سرمائی اولمپک گیمز کے بعد سوچی میں پیرا اولمپک گیمز کا آغاز ہوگیا

سوچی (سپورٹس ڈیسک ) ونٹر اولمپک گیمز کے بعد روس کے سیاحتی مقام سوچی میں پیرا اولمپک گیمز کا آغاز ہوگیا ۔ ان گیمز کی شاندار تقریب سوچی میں منعقد کی گئی جس میں روس کے صدر Vladimir Putin نے بھی شرکت کی اور گیمز کا باقاعدہ آغاز کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر سر فیلپ کراون نے کہاہے کہ روس میں منعقد ہونے والے پرا اولمپک گیمز سب کو حیران کردیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اتھلیٹس کی صلاحیتوں سے شائقین کو زبردست تفریح بھی میسر آئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پوری امید ہے کہ ان گیمز میں شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے اور اتھلیٹس کی خوصلہ افزائی کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی