بھارتی انڈین گراں پری کے پروموٹر جے پی گروپ کا اگلے سال ریس کروانے کی خواہش کا اظہار

بھارتی انڈین گراں پری کے پروموٹر جے پی گروپ کا اگلے سال ریس کروانے کی خواہش ...

نئی دہلی (اے این این ) بھارت میں فارمولا ون (ایف ون ) انڈین گراں پری کے پروموٹر جے پی گروپ نے اگلے سال ریس کروانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے لیکن ایف ون کے سربراہ برنی ایکل اسٹون اسے 2016 میں کرانے کے لئے بضد ہیں ۔ ایکل اسٹون کی جانب کہا گیاہے کہ 2015 میں اس ریس کا انقعاد نہیں کیاجائے گا ۔ اس پر جے پی اسپورٹس انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو سمیرگوڑ نے کہاہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ یہ ریس طے شدہ پروگرام کے تحت منعقد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ریس کو 2015 میں بھارت میں کرانے کے حوالے سے ایل اسٹون کے ساتھ دو ٹوک بات کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے انڈین گراں پری کے حوالے سے میڈیا رپورٹس نہیں پڑیں تاہم وہ برنی سے بات چیت کرکے اس ریس کا انعقاد 2015 میں کرنا چاہتے ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب دیکھانا یہ ہے کہ ان کی برنی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کیا نتیجہ نکلتا ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی