مصر میں مظاہرین کے خلاف حکومتی کاروائیاں اقوام متحدہ کی مذمت
نیویارک/ قاہرہ(آئی این پی)مصر میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی جانب سے اِس عمل کی مذمت کی گئی ہے۔ عالمی تنظیم کی ستائیس رکنی ہیومن رائٹس کونسل نے قاہرہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن مظاہرین کے خلاف وسیع تر کریک ڈاؤن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کونسل کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت کو پچھلے چند مہینوں کے دوران اٹھائے جانے والے اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔ مصر میں گزشتہ برس جولائی میں اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے محمد مرسی کو صدر کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے معزول کر دیا گیا تھا، جِس کے بعد اِس اسلام پسند جماعت کے حامیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا تھا۔
