مصباح الحق نے ون ڈے ٹیم کی مسلسل قیادت کے ریکارڈمیں مہندراسنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑدیا

مصباح الحق نے ون ڈے ٹیم کی مسلسل قیادت کے ریکارڈمیں مہندراسنگھ دھونی کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپور(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ون ڈے ٹیم کی مسلسل قیادت کے ریکارڈمیں بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑدیا۔ایشیاءکپ میں سری لنکا کیخلاف مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کی مسلسل 70ون ڈے میچ میں قیادت کرکے بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑدیا ہے جو مسلسل 69میچز میں ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔جنوبی افریقہ کے سابق کپتان آنجہانی ہنسی کرونئے 130ون ڈے میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے دنیا کے واحد کپتان ہیں ۔ الیسٹر کیمبل 76میچز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔