شالیمار تھیٹر کے ڈرامہ”رانگ کال“ کی مقبولیت میں اضافہ

شالیمار تھیٹر کے ڈرامہ”رانگ کال“ کی مقبولیت میں اضافہ

لاہور(فلم رپورٹر) شالیمار تھیٹر بھٹہ چوک کا ڈرامہ ہال تیزی سے شائقین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ ان دنوں اس تھیٹر میں ڈرامہ ”رانگ کال“ شائقین میں بے حدمقبول ہو رہاہے ۔ سرفراز وکی کے تحریر و ہدایت کردہ اس ڈرامے کے فنکاروں میں سرفراز و کی، عقیل حیدر‘ شمع رانا‘ گلناز‘ آشا چوہدری‘ آفرین‘ سنگم رانا‘ عائشہ ملک‘ بلال راجہ‘ مٹھو جی اور مختار چن شامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر حسن طارق علی نے بتایا کہ ڈرامے میں کہانی اور مزاح کا حسین امتزاج موجود ہے جسے شائقین پسند کر رہے ہیں۔

مزید : کلچر