پاپ سٹار کیٹی پیری نے آسٹریلوی ٹی وی شو میں حصہ لینے کے دوران لوگوں کی جم کر تفریح کی

پاپ سٹار کیٹی پیری نے آسٹریلوی ٹی وی شو میں حصہ لینے کے دوران لوگوں کی جم کر ...

لاس اینجلس (اے این این) پاپ سٹار کیٹی پیری نے آسٹریلوی ٹی وی شو میں حصہ لینے کے دوران لوگوں کی جم کر تفریح کی ۔ شو میں موسم کی پیشگوئی پڑھتے ہوئے انہوں نے کچھ مشہور شہروں کے نام کا غلط تلفظ کیا جس پر ناظرین خوب ہنسے۔ ویب سائٹ کانٹیکٹ میوزک ڈاٹ کام کے مطابق 29 سالہ کیٹی کوچینل 7 کے شو سن رائز میں حصہ لینے کے دوران موسم کی پیشگوئی پڑھنے کو دی گئی جہاں انہوں نے کچھ جانے مانے آسٹریلوی مقامات اور شہروں کے نام کا تلفظ غلط کیا۔ ناظرین کے ساتھ سن رائز کی ٹیم کے لوگ بھی خوب ہنسے‘ جب کیٹی نے آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کو ”کارنیبیرا“ کہا اس سے پہلے کیٹی ”ہاربرٹ“ کو ہیری پوٹر فلم کے غیرحقیقی سکول ”ہاگواٹز“ سمجھ کر اگلی اعلان کرتیں۔ پروڈکشن کی ٹیم نے سٹیج پر آ کر انہیں صحیح تلفظ بتایا۔

اعلان کے آخر میں کیٹی نے ناظرین سے کہا اگر آپ یہ سب نہیں سمجھے تو موسم کا حال جاننے کے لئے آپ کے موبال فون میں ایپ موجود ہے۔

مزید : کلچر