(فلو) سے متاثرہ مریضوں کے علاج کےلئے وارڈ مخصوص
لاہور(سٹاف رپورٹر)سرگنگا رام ہسپتال انفلوئنزہ(فلو) سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے وارڈ الگ وارڈ مخصوص کر دیا گیا ہے جہاں پر فلو سے متاثرہ مریضوں کی تشخیص اور علاج معالجہ کے تمام انتظامات کر دئیے گئے ہیں۔یہ بات ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ڈاکٹر ایوب مرزا سینئر رجسٹرار میڈیکل یونٹ III- کو ہسپتال کا فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔
