بوائز ہائی سکول‘ شیر شاہ کالونی‘ کانظریہ پاکستان ٹرسٹ کا مطالعاتی دورہ

بوائز ہائی سکول‘ شیر شاہ کالونی‘ کانظریہ پاکستان ٹرسٹ کا مطالعاتی دورہ

لاہور(لیڈی رپورٹر )سٹی ڈسٹرک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ شیر شاہ کالونی‘ لاہور کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز‘ سلامت پورہ‘ لاہور‘ جامع نور مصطفی‘ سعید بلاک‘ کینال بینک‘ سلامتپورہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ عارف ہائیر سیکنڈری سکول‘ مصطفی آباد‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ جعفریہ کالونی‘ ملتان روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ جعفریہ کالونی‘ ملتان روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول‘ مصطفی آباد‘ اسلامپورہ‘ لاہور اور گورنمنٹ اصلاحی ماڈل مڈل سکول‘ یوسف پارک‘ شاہدرہ‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ اکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد795تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4