میٹرک کاپرچہ بیالوجی اورکمپیوٹر سائنس پارٹII- کڑی نگرانی میں ہوا

میٹرک کاپرچہ بیالوجی اورکمپیوٹر سائنس پارٹII- کڑی نگرانی میں ہوا


لاہور(لیڈی رپورٹر)میٹرک سالانہ امتحان 2014 ء کے سلسلہ میں پرچہ بیالوجی اورکمپیوٹر سائنس پارٹII- بورڈز کی حدود میں قائم امتحانی مراکز پر کڑی نگرانی میں ہواتمام امتحانی مراکز کی موبائل انسپکٹرز، ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز، اقامتی انسپکٹرز اور چیئرمین سکواڈ ز نے بھر پور انسپکشن کی جس کے نتیجے میں اب تک لاہور بورڈ میں 19 ، بہاولپور 05 ، ڈی جی خان 02 ، فیصل آباد 09 ، گوجرانوالہ 03 ، ملتان 07 ، راولپنڈی0 1، سرگودھا 05اور ساہیوال 06 امیدواران پر ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے اور سرگودھا بورڈ کے ایک امیدوار پر تلبیس شخصی کا کیس بنایا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4