اسلام نے عورت کو اعلیٰ مقام عطاءکیا ، محمود بشیر

اسلام نے عورت کو اعلیٰ مقام عطاءکیا ، محمود بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر )منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمود بشیر نے کہا ہے کہ اسلام نے عورت کو اعلیٰ مقام عطاءکیا لیکن یورپ میں ہر دس منٹ کے بعد دس میں سے ایک عورت کو جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کے موجودہ دور میں آزادی کے دلفریب نعروں کی بدولت عورت دوہری زمہ داریاں نبھا رہی ہے جس کی بدولت معاشرے کی بنیادی اکائی خاندان متاثر ہورہا ہے۔عورت اور مرد کی آزادی کے نعروں ،خواتین کو مردوں کے مساوی حقوق دینے اور آزادانہ طور پراپنے معاش کا خود بندوبست کرنے اور اپنا پارٹنر منتخب کرنے جیسے اقدامات سے دنیا بھر کی خواتین کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔