اسلام نے عورتوں کو سب سے زیادہ حقوق دئیے، غلام عباس صدیقی

اسلام نے عورتوں کو سب سے زیادہ حقوق دئیے، غلام عباس صدیقی

لاہور ( لیڈی رپورٹر ) اسلام نے عورتوں کو سب سے زیادہ حقوق دئیے ہیں کسی مذہب نے عورت کو اتنا مقام نہیں دیا جتنا اسلام نے اسے مقام دیا ہے اسلام نے عورت (ماں) کے قدموں تلے جنت رکھ کر اسے عظیم ترین مقام دیا ہے لیکن اسلام خواتین کے حقوق کے نام پر بے حیائی عریانی فحاشی بے غیرتی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر چئیرمین اسلامی تحریک طلباءپاکستان غلام عباس صدیقی نے،صدر اسلامی تحریک طلبہ شاہد نذیر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ آج آزدی نسواں کے نام پر عورت کو پردے،گھریلو امور کی سربراہ سے دستبردار کر واکر اشتہار ،حوس کی بندی بنانے کا عمل ہو رہا ہے جو درحقیقت عورت کی تذلیل ہے۔

 اور صنف نازک کو پھر زمانہ جاہلیت کی طرح ذلیل ورسوا کرنے کے لئے گھناﺅنی سازشیں ہر رہی ہیں عورت کو اسلام کا باغی بنانے اور عورت کے حقوق کی آڑ میں اسلام کے خلاف زہریلا پروپیگینڈہ کر کے اسلام کو بدنام کیا جارہا ہے اس سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا عورت کو اسلام تعلیم ،پردے شرعی حدود قیود میں رہ کرملک و ملت کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4