پنجاب حکومت شہریوں کو زندگی کی سہولیات فراہم کرے، چوہدری عدنان اصغر

پنجاب حکومت شہریوں کو زندگی کی سہولیات فراہم کرے، چوہدری عدنان اصغر

لاہور(سپیشل رپورٹر ) ڈپٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا کہ پنجاب حکومت غربت کے خاتمے کے لیے ایسی پالیساں مرتب کرے جس سے غربت میں کمی ہو اور لوگ خوشحال ہوں پنجاب حکومت سڑکوں پلوں اور یوتھ فیسٹول کی بجائے غریب شہریوں کو زندگی کی سہولیات فراہم کریں مگر وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوئی ہے حکومت کی اب تک کی کارکردگی صفر ہے لوگ اپنے بچوں کو قتل کرنے پر مجبور ہوں گے ہیں مگر حکومت کے کان سے جوںتک نہیں رینگتی وہ اپنی دوھن میں مگن ہیں ان حالات میں روپے کا ضیاع فضول کاموںپر ملک اس طرح کی حرکات کا متحمل نہیں ہو سکتا پاکستان کو بہت سے مسائل ہے جن پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے مہنگائی غربت اور لاءقانونیت دہشت گردی انتہاپسندی پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کر رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4