عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،راشدہ یعقوب

عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،راشدہ یعقوب

لاہور(پ ر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کا حل اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے اوراس مقصد کیلئے متعدد انقلابی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کے بعد میٹرو بس سروس جیسے عوامی منصوبے کا دائرہ کار دیگر بڑے شہروں تک پھیلایا جارہا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ کا جلد سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے جبکہ ملتان اور فیصل آباد میں بھی میٹرو بس سروس کے اجراءکے حوالے سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ صاف پانی پراجیکٹ پنجاب حکومت کا ایک انقلابی اور نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس کے تحت آئندہ ساڑھے 4برس کے دوران صوبے کے ہر شہری تک صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4