نادرا کی جانب سے بروقت سہولیات فراہم نہ کرنے پر نوٹس کی اپیل
لاہور(پ ر) ٹاﺅن شپ ، گرین ٹاﺅن، فیصل ٹاﺅن، جوہر ٹاﺅن اور گردو نواح کے ہزاروں عوام نے وزیر داخلہ چودھری نثار کے نام ایک کھلے خط کے ذریعے پُر زور اپیل کی ہے کہ لاہور کی یونین کونسلز میں نادرا کی جانب سے پیدائش واموات ، نکاح و طلاق وغیرہ کے سیکیورٹی پیپرز کی کئی ماہ سے ریکارڈ شدید قلت کا فوری تحت نوٹس لیں، اس وقت کئی یونین کونسلز میں کئی ماہ سے سیکیورٹی پیپرز ختم ہیں جس کی وجہ سے عوام کو زبر دست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، امید ہے کہ وزیر داخلہ اور ڈی جی نادرا اس سنگین ترین صورتحال کا فوری سخت نوٹس لیں گے۔سماجی رہنما سرفراز خان سابق جنرل کونسلر یو سی 132 ٹاﺅن شپ لاہور۔