علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فل سکیل ایمرجنسی مشق 11مارچ کو ہوگی

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فل سکیل ایمرجنسی مشق 11مارچ کو ہوگی

لاہور(سٹاف رپورٹر)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر فل سکیل ائیرپورٹ ایمرجنسی مشق 11مارچ کو منعقد ہوگی جس کے لئے فرضی طور پر ہنگامی صورتحال نافذ کی جائے گی۔بتایا گیا کہ اس مشق کا مقصد اندرونی و بیرونی اداروں کا ردعمل ائیرپورٹ ایرجنسی پلان کے مطابق جانچنا اور انکے درمیان مذید رابطہ استوار کرنا ہے تاکہ اصل ہنگامی صورتحال میں بہتر طریقے سے نمٹا جاسکے ۔مذکورہ مشق میں قومی ائیرلائن پی آئی اے کا جہاز استعما ل کیا جائے گا ایمرجنسی کال کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی فائر سروسز اور ائیرپورٹ میڈیکل سروسز کے علاوہ مختلف ہسپتالوں کی ایمبولینس ،پاک فوج ،پاکستان ائیرفورس ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ،ریسکیو 1122،ایدھی ایمبولینس ،سرکاری ہسپتال اور مختلف فائر برگیڈ جائے حادثہ پر پہنچ کر جہاز سے زخمیو ںکے انخلاءاور دیگر امدادی کاموں میں حصہ لیںگے ۔زخمیو ں کی دیکھ بھال کے لئے ہیلتھ کوآرڈینیشن سیل ترتیب دیا جائے گا ۔بری طرح زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری علاج کے لئے ہیلی کاپٹروں اور ایمبولینسوں کے زریعے شہر کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا اس ہنگامی مشق کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مقررکردہ نمائندوں کی زیرنگرانی منعقد کیا جائے گا جس کا مشاہدہ مختلف ائرلائنز کے نمائندے ،سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے نمائندے بھی کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4