یو تھ فیسٹول کا انعقاد پنجاب حکومت کا کارنامہ ہے جو سنہری حروف سے لکھا جائےگا،عارف حمید
لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے راہنما عارف حمید بٹ نے کہا ہے کہ ایک طرف پیپلز پارٹی سند ھ میں عوام کا پیسہ پانی کی طرح بہا کر اپنی قیادت کی عیاشی کا سامان کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت صوبے بھر کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہی ہے یہی فرق ہے ایک عوامی حکومت اور نام نہاد عوامی لیڈروں کا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے وزیر اعلی میاں شہباز شریف کی طرف سے پنجاب میں یو تھ فیسٹول کا انعقاد ایک ایسا کارنامہ ہے جس کو تاریخ میں سنہر ی حروف میں لکھا جائے گا پاکستان نے جتنے ریکار ڈ موجودہ دور میں بنائے اس سے پہلے اس کی مثال نہیں ملتی دیگر صوبوں کو بھی چاہئے کہ وہ پنجاب کی پیروی کریں ۔