خواتین کو برابر حقوق،باعزت مقام دیئے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ،طارق احسان

خواتین کو برابر حقوق،باعزت مقام دیئے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ...

لاہور(پ ر)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر یوتھ فورم فارکشمیر کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹاﺅن لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت مسز طارق نے کی،اس موقعہ پر یوتھ فورم فار کشمیر پنجاب کے چیئر مین طارق احسان غوری ،الحاج محمد یوسف،سنگت فاﺅنڈیشن کے شہزاد حیدر،ہیلپنگ ہینڈ فار ہیومن رائٹس کی چیئر پرسن زینب دلشاد ایڈووکیٹ ،آشیانہ فاﺅنڈیشن کی شہزاد منیراور فاخرہ خان نے بھی خطاب کیا ،طارق احان غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو برابر حقوق،باعزت مقام دیئے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے،ہمیں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جبرو استبداد کا مقابلہ کرنے والی کشمیری ،فلسطین،برما سمیت دنیا بھر کی خواتین کےلئے آوا اٹھانا چاہیئے،مسز طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ خدیجہ ة الکبریٰ اور خاتون جنت حضرت سیدنا فاطمہ الزہرہ کی عظیم شخصیات رول ماڈل ہیں ،پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی جمہوری ریاست بنانے کےلئے ہمیں 53%پاکستانی کﷺخواتین کو جائز مقام دینا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4