مہنگی بجلی عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے،عابد حسین صدیقی

مہنگی بجلی عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے،عابد حسین صدیقی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت ملک میں طوفان برپا کئے ہوئے ہے ، لوڈ شیڈنگ پر انتخابی مہم چلانے والوں نے بجلی مہنگی کر کے عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دی ہے، لوگ اب بجلی کے نہ آنے کی دعائیں کرنا شروع ہو گئے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس ،بجلی اور گیس چوری کرنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں عام استعمال اور چھوٹی اشیاءمثلاً دودھ، مشروبات، چینی، گھی وغیرہ پر غریب عوام کی پہنچ دور ہو گئی ہیں، متوسط اور نچلا غریب طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، انہوں نے کہا غریب اور متوسط طبقے پر بوجھ بڑھا کر اشرافیہ کےلئے پاکستان کو جنت بنا دیا گیا ہے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا ہے عوام کو سہانے خواب دکھانے والے اور غریبوں کی بات کرنے والے لوگوں کے گھروں کو بلڈوز کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1