تھرپارکر بحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے،مجاہد عبدالرسول
لاہور (سٹاف رپورٹر) سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبد الرسول خان نے کہا ہے کہ تھر پارکرمیں بحران کی تمام ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہو تی ہے انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے مگر بلاول بھٹو زرداری سندھ کی ثقافت بچانے اور ناچ گانے میں مشغول ہیں۔بڑی تعداد میں بچوں ،مرد و خواتین کی ہلاکتیں قابل تشویش ہیں۔تھر پارکر میں سیاسی نمبر گیم کرنے کی بجائے عوامی خدمت کی جائے۔سنی تحریک فلاحٰ اداروں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے متاثرین پا کستانی بھائیوں کی بھر پور مدد کے لئے آگے آئیں ۔