انجمن تاجران سبزی منڈی کو ٹ لکھپت کے انتخابات رواں ماہ ہونگے

انجمن تاجران سبزی منڈی کو ٹ لکھپت کے انتخابات رواں ماہ ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)انجمن تاجران سبزی منڈی کو ٹ لکھپت (رجسٹرڈ)کے سا لانہ انتخا بات رواں ماہ میں ہو نگے گزشتہ روز آڑھتیو ں کا اجلاس مرکزی صدر چو ہدری یسین کی صدارت گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں جنرل سیکر ٹری عبد الر شید سندھو سمیت دیگر نے شر کت کی اور اس بات پر اتفاق رائے کیا گیا کہ سبزی منڈی کو ٹ لکھپت کے سا لا نہ انتخا بات مارچ کے آخر تک مکمل ہو جائیںاجلا س میں مرکزی صدرچو ہدری یسین نے انجمن تاجران سبزی منڈی کوٹ لکھپت (رجسٹرڈ)کے انتخا بات کروانے کے لیے الیکشن کمیشن عبدالغفور سمیت دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جن میں چوہدری سرور وحید اور چو ہدری نصراللہ شا مل ہیں جو انتخا بات کے حوالے سے شیڈول تر تیب دیتے ہو ئے جلد الیکشن ڈے کا اعلا ن کر یں گے ۔