حکومت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کوشاں ہے،ابوذر غفاری

حکومت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کوشاں ہے،ابوذر غفاری


لاہور(وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرزونگ کے سینئر نائب صدر ابوذرغفاری نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گر دی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کا ر لا رہی ہے جبکہ سیا سی شعبدہ باز دہشت گر دی پر اپنی سیا ست چمکا رہے ہیں جن کو ہو ش کے نا خن لیتے ہو ئے وطن عزیز کی خا طر امن کی کو ششیں کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے والے پاکستان دشمن عناصر ہیں جو کہ پاکستان میں امن کے قیام کو نہیں دیکھنا چاہتے انہوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شر یف نے اپنے بیان میں پیغام دے دیا ہے کہ اگر امن نہ ہوا تو سختی سے نمٹا جائے گا مگر ملک دشمن عناصر سازش کر نے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی نادان اس اہم مسئلہ پر سیاست کر نے میں مصروف ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے کیونکہ دہشت گر دحملے میں ہمارے جو بھائی شہید ہو ئے ہیں ۔اُس سے بڑا دکھ اور کوئی نہیں ہو گا یہاں سیاست کر تے ہوئے ایک دوسر ے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ابو ذرغفاری نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) ہر حال میں ملک میں امن کے قیام تک جنگ جاری رکھے گی اور امن قائم ہو کر رہے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1