امریکہ میں چیچک کی وبا پھوٹ پڑی

امریکہ میں چیچک کی وبا پھوٹ پڑی
امریکہ میں چیچک کی وبا پھوٹ پڑی

  

نیویارک (این این آئی)امریکہ میں پولیو کے بعد ایک اور وبا چیچک پھوٹ پڑی ہے جس سے نیویارک میں سولہ سے زائد افراد بیمار پڑ گئے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق ریاست نیویارک میں بیمار افراد کا ٹیسٹ کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران نو بچوں اور سات مرد و خواتین میں چیچک کے وائرس کی تصدیق ہوئی۔ امریکی محکمہ صحت نے چیچک کی وبا پھوٹنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں اس سے پہلے کیلیفورنیا اور دیگر ریاستوں میں بچوں میں پولیو جیسے وائرس کی تشخیص کے بعد امریکی صحت حکام شدید پرشانی کا شکار ہیںادھر حکام کی جانب سے بڑے پیمانے پرشہریوں کو بیماری سے محفوظ رکھنے کے مہم شروع کردی۔

مزید : تعلیم و صحت