بدامنی پھیلانے والے رعایت کے مستحق نہیں،خواجہ محمود احمد

بدامنی پھیلانے والے رعایت کے مستحق نہیں،خواجہ محمود احمد

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنماءاور لائرز فورم کے سابق مرکزی صدر خواجہ محمود احمد نے کہا ہے کہ ملک میں بدامنی پھےلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کے مجرموں کوعبرت کا نشان بنایا جائے گا اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا قیام اور معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ پاکستان کے حالات کی خرابی کی بڑی وجہ جمہوری راستہ سے بار بار ہٹایا جانا بھی ہے۔ چین کا حالیہ دورہ توقعات سے زیادہ کامیاب رہا اور چین پاکستان میں مختلف منصوبوں میں 30 ارب ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کرئے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1