گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی، درجنوں کے چالان و جارمانے

گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی، درجنوں کے چالان و جارمانے

 لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز، ٹی ایم اوز اور پرائس مجسٹریٹوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لینے کے لیے چھاپے مارے اے سی (کینٹ )راؤ امتیاز احمد نے تحصیل میں 20 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر10دکانداروں کو1لاکھ5ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے اے سی (رائے ونڈ ) امان انور قدوائی نے تحصیل میں 10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2 دکانداروں کو 2ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے اے سی (ماڈل ٹاؤن) طارق منظور چا نڈیو نے تحصیل میں 10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اے سی (شالیمار ٹاؤن)عاصم سلیم نے تحصیل میں 10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا ٹی ایم او (سمن آباد ٹا ؤن)امتیاز احمد اعوان نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2دکانداروں کو2ہزارروپے کے جر مانے عائد کیے ٹی ایم او (عزیز بھٹی ٹا ؤن)حارث جلیل نے12 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر4دکانداروں کو3ہزارروپے کے جر مانے عائد کیے ٹی ایم او (نشتر ٹا ؤن) علی عباس بخاری نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2 دکانداروں کو 1ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ٹی ایم او (اقبال ٹا ؤن)سید علی حسن نے16 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2دکانداروں کو1ہزارروپے کا جرمانہ عائد کیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 319دکانوں پر چھاپے ما رے71دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ 1لاکھ45 ہزار2سو روپے کے جر مانے عائد کیے گئے

مزید : میٹروپولیٹن 1