9ٹاؤ نوں میں گرین کارڈ سکیم کے مراکز قائم کئے جائینگے ،جگہ کا تعین کر لیا گیا

9ٹاؤ نوں میں گرین کارڈ سکیم کے مراکز قائم کئے جائینگے ،جگہ کا تعین کر لیا گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے نو ٹاؤنز میں پنجاب حکومت کی گرین کارڈ سکیم کے سنٹرز قائم کر نے کی جگہ کا تعین کر لیا ہے ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ داتا گنج بخش ٹاؤن کا سنٹر ٹاؤن ہال، علامہ اقبال ٹاؤن کا سنٹر ٹاؤن آفس، گلبرگ ٹاؤن کا سنٹر یو سی 93 ، شالیمار ٹاؤن کا سنٹر ٹاؤن آفس، عزیز بھٹی ٹاؤن کا سنٹر ٹاؤن آفس، واہگہ ٹاؤن کا سنٹر جلو موڑ یو سی 51 ڈوگراں کلاں، سمن آباد ٹاؤن کا سنٹر ٹاؤن آفس، راوی ٹاؤن کا سنٹر شاہدرہ ٹاؤن وئیر ہاؤس اور نشتر ٹاؤن کا سنٹر ٹاؤن آفس میں قائم کیا گیا ہے ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے گرین کارڈز کے حوالے سے فوکل پرسن بھی نامزد کر دئیے ہیں داتا گنج بخش ٹاؤن میں ظفر اے ٹی او(فنانس)، علامہ اقبال ٹاؤن میں کاشف حیدر ورک اے ٹی او (فنانس)، گلبرگ ٹاؤن میں صغیر علی کونسل آفیسر، شالیمار ٹاؤن میں جاوید اقبال کونسل آفیسر، عزیز بھٹی ٹا ؤن میں محمود بٹ اے ٹی او (فنانس)، واہگہ ٹاؤن میں محبوب عالم، سمن آباد ٹاؤن میں رائے امتیاز ٹی او (پی اینڈ سی)، راوی ٹاؤن میں قیصر منصورٹی او(آئی اینڈ ایس) اور نشتر ٹاؤن میں چوہدری سلیم ٹی او (فنانس) کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1