بعض عناصرخواتین کو چاردیواری تک محدود کرنا چاہتے ہیں، ناصرہ جاوید اقبال
لاہور(لیڈی رپورٹر)انٹرنیشنل ویمن ڈے کے موقع پر فلاحی تنظیم سیفما کے زیر اہتما م سیمینا ر منعقد ہوا جس میں مہما ن خصوصی کے طور پر ریٹائرڈ جسٹس نا صرہ جاوید اقبا ل نے شرکت کی ۔ ان کے علاوہ ارم سلما ن رانا ،فریدہ بتول، ا متیاز عالم اور سول سوسا ئٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہما ن خصوصی نے کہا کہ کہ خواتین نے تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا، خواتین پاکستان کی زینت ہیں۔انہوں نے کہا قبائلی علاقوں کی خواتین بھی ہمارے تعاون کی مستحق ہیں اور ہمیں ان کی مدد کرنی چاہئے، پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے لہٰذا انہیں ملکی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنا چاہئے مگر بعض عناصر خواتین کو چار دیواری تک محدود کرنا چاہتے ہیں جو بڑی زیادتی کی بات ہے، ہمیں ایسے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں صحیح معنوں میں شامل نہیں کیا گیا، انہیں ہر ادارے میں 33فیصد نمائندگی دی جانی چاہئے،خواتین آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔امتیاز عالم نے کہا کہ پاکستان میں گھریلو تشدد کے واقعات میں روز بروز اضا فہ ہما رے لئے لمحہ فکر یہ ہے ، ہمیں مل جل کر اس کا مقا بلہ کر ناہو گا۔ سیمینا ر کے آخر میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے قرار داد منظور کی گئی
ناصرہ جاوید اقبال