سنی لیونی کی سکرین بھی ’’سکڑ‘گئی

سنی لیونی کی سکرین بھی ’’سکڑ‘گئی
سنی لیونی کی سکرین بھی ’’سکڑ‘گئی

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی نے چھوٹی اسکرین پر بھی کام کا آغاز کر دیا۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں خود کو منوا کر اب سنی لیونی چھوٹی سکرین پر بھی کام شروع کر رہی ہے۔ اداکارہ ہارر ٹی وی شو، ہنٹڈ ویکینڈ ود سنی لیونی میں میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ چھوٹی اسکرین پر کام کرنے کا تجربہ اچھا اور چیلنجنگ رہا۔ انہوں نے کہا کہ فلم، راگنی ایم ایم ایس ٹو کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کے دوران انہیں شدید چوٹیں ا?ئیں تھیں۔ بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ کردار میں خود کو ڈھالنے کی مکمل کوشش کرتی ہیں اور ا?ئندہ بھی جاندار اداکاری کر کے مداحوں کو محظوظ کرتی رہیں گی۔فلم راگنی ایم ایم ایس ٹو کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ ریویا دتی پروین دباس اور سندھیا مریدال شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات بھوش پاٹیل نے دی ہے۔ فلم اکیس مارچ کو سینھا گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید : تفریح