جامع پیکیج کے اعلان پر خواتین کا کھڑے ہو کر وزیراعلیٰ کے اعلانات کو خراج تحسین

جامع پیکیج کے اعلان پر خواتین کا کھڑے ہو کر وزیراعلیٰ کے اعلانات کو خراج ...

لاہور(پ ر)ایوان اقبال میں خواتین کے عالمی دن پرمنعقدہ تقریب کے موقع پر وزیراعلی محمد شہبازشریف کے ساتھ سٹیج پر وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ الرحمن ، صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین اور صوبائی وزیر بہبود آبادی ذکیہ شاہنوازموجود تھیں- تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض بھی خاتون نے سرانجام دئےے- حافظہ روبینہ نے تلاوت قرآن پاک کی جبکہ خواتین نے نعت رسول مقبولﷺ اور قصیدہ بردہ شریف پڑھا- تقریب کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والی خواتین کی دستاویزی فلم دکھائی گئی جسے وزیراعلیٰ نے بہت پسند کیا- ڈرامیٹک سوسائٹی کی جانب سے ”بول کہ لب آزاد ہےں تیرے “کے تھیم پر خوبصورت پریزنٹیشن پیش کی گئی، وزیراعلیٰ نے تالیاں بجا کر داد دی-گلوکارہ سائرہ رضا نے ”ہمیں ہے تم پر یقین ---تم ہو پاکستان “کا گانا گایا --تقریب کے آخر میں وزیراعلیٰ نے عملی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کے ساتھ مل کر خواتین کی ترقی و خوشحالی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے گانا گایا- وزیراعلیٰ کے خطاب کے دوران ہال تالیوں سے گونجتا رہا- خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی وخوشحالی کے لئے دور رس اصلاحات کا جامع پیکیج کے اعلان پر خواتین نے کھڑے ہو کر وزیراعلیٰ کے اعلانات کو خراج تحسین پیش کیا- تقریب کے دوران پورا ہال خواتین سے بھرا ہوا تھا

مزید : صفحہ آخر