انجینئر ز کی نمائندہ تنظیم کے زیر اہتمام عالمی خواتین ڈے منایا گیا

انجینئر ز کی نمائندہ تنظیم کے زیر اہتمام عالمی خواتین ڈے منایا گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر) انجینئر ز کی نمائندہ تنظیم کے زیر اہتمام عالمی خواتین ڈے منایا گیا اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد بھی کیاگیا جس سے رابعہ جیلانی ،عافیہ سہیل اورناہید غضنفر سمیت دیگر خواتین نے خطاب کیا رابعہ جیلانی نے کہا کہ اس دن کو پہلی مرتبہ سال 1911میں منایا گیا ۔اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کو تعلیم ،سیاست اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں نمایا ںنمائندگی دینا ہے۔عافیہ سہیل اور ناہید غضنفر کہا کہ خواتین انجینئرز حکومت سے مطالبہ کرتی ہیں کہ کالا باغ ڈیم بنایا جائے،میمونہ اعظم نے کشمیری خواتین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر جویریہ آصف نے خواتین کو میڈیکل کے پیشہ میں فرائض کی ادائیگی کے دوران درپیش مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4