وزراءکو ہٹانے پر عمران خان کے خلاف کیس کا فیصلہ22مارچ تک محفوظ

وزراءکو ہٹانے پر عمران خان کے خلاف کیس کا فیصلہ22مارچ تک محفوظ

پشاور(اے این این) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ 22 مارچ تک محفوظ کر لیا گیا۔عمران خان کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ قومی وطن پارٹی کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے معزول وزیر صنعت بخت بیدار کی جانب سے دائر کیا گیا تھا ۔ عمران خان کے وکیل قاضی انور اور عامر ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ بخت بیدار کو عہدے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ہٹایا ہے ۔ اس برطرفی میں عمران خان کا کوئی کردار نہیں۔ وزیراعلی یہ استحقاق رکھتے ہیں کہ کسی بھی وزیر کو عہدے سے ہٹادیں یا وزارت تبدیل کر دیں۔ بخت بیدار خان کی طرف سے بابر یوسفزئی اور کفایت اللہ نے عدالت میں دلائل دئیے کہ ان کے موکل کی برطرفی عمران خان کی ہدایت پر کی گئی جبکہ عمران خان نے سوشل میڈیا اور ٹوئٹر پر بخت بیدار کے حوالے سے پیغام بھی دیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیر خان نے دونوں طرف کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

مزید : صفحہ آخر