مذاکرات میں فوج کی شمولیت کا مطالبہ خطرناک سازش ہے ،منظوروٹو
لاہور ( سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے فوج کی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں شمولیت سے معذوری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فوج تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں کیسے شامل ہو سکتی ہے جنکے ہاتھ تقریباً 50ہزار سے زائد پاکستانیوں اور تقریباً 5ہزار فوجیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ تحریکِ طالبان کا مذاکرات میں فوج کی شمولیت کا مطالبہ ایک خطرناک سازش ہے جسکا مطلب یہ ہے کہ جمہوری حکومت مذاکرات کے متوقع فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کے قابل نہیں۔طالبان کا یہ مطالبہ حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات کی بھی منفی انداز میں عکاسی کرتا ہے جس سے وہ فوج اور حکومت دونوں کو نیچا دکھانے کے مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔
وٹو