’’شاہدرہ پولیس امانت میں خیانت کا پرچہ درج نہیں کر رہی‘‘

’’شاہدرہ پولیس امانت میں خیانت کا پرچہ درج نہیں کر رہی‘‘

لا ہو ر (کرا ئم سیل )شاہدرہ پولیس امانت میں خیانت کا پرچہ درج نہیں کر رہی، سی سی پی او لاہور فوری نوٹس لیں، شاہدرہ کا رہائشی محنت کش فلک شیر داد رسی کیلئے روزنامہ’’ پاکستان‘‘کے دفتر پہنچ گیا۔ تفصیل کے مطابق فلک شیر نے نمائندہ ’’پاکستان‘‘ کو بتایا کہ میں قاضی پارک شاہدرہ ٹاؤن کا رہائشی ہوں اور محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں ۔میں نے عید الاضحی سے قبل رسول پارک شاہدرہ کے رہائشی محمد منیر کو موبائل پاؤچ کی تیاری کیلئے دھاگہ، قوام، چینی اور دیگر مطلوبہ سامان امانتاً دیا اور سامان کی تیاری کیلئے طے کی گئی مزدوری موقع پر ادا کر دی لیکن منیر میرا سامان مالیتی 50ہزار لے کر غائب ہو گیا۔فلک شیر نے بتایا کہ میں نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں درخواست دی لیکن پولیس اہلکار تھانے کے چکر لگوانے کے سوا کچھ نہیں کررہے ہیں، لہٰذا سی سی پی او لاہور سے اپیل کرتا ہوں کہ تھانہ شاہدرہ پولیس کو میرٹ پر تفتیش کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے میرے نقصان کا ازالہ کرایا جائے۔

مزید : علاقائی