شہداد کوٹ ، پیپلز پارٹی کے رہنماکی گاڑی پر فائرنگ، وزیر علی سمیت تین گارڈز زخمی

شہداد کوٹ ، پیپلز پارٹی کے رہنماکی گاڑی پر فائرنگ، وزیر علی سمیت تین گارڈز ...

شہداد کوٹ(آن لائن) شہداد کوٹ میں مسلح افراد کی پیپلز پارٹی کے رہنما وزیر علی پھلپھوٹو کی گاڑی پر فائرنگ وزیر علی سمیت تین گارڈز زخمی ہوگئے ۔ ہفتہ کے روز شہداد کوٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما وزیرعلی پھپلھوٹو اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ اچانک ان کے گھر سے کچھ دور نامعلوم مسلح افراد نے وزیراعلیٰ پھپلھوٹو کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وزیرعلی تین گاڑڈز سمیت شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ واضع رہے کہ مسلح افراد فرار ہوگئے ۔

 گاڑی پر فائرنگ

مزید : صفحہ آخر