ویمن ڈے پر تھا نہ میں ما ں بیٹی پر سب ا نسپکٹر کا وحشیا نہ تشدد

ویمن ڈے پر تھا نہ میں ما ں بیٹی پر سب ا نسپکٹر کا وحشیا نہ تشدد

لاہور(کرا ئم سیل ) و یمن ڈے کے مو قع پر ریس کور س تھا نہ میں ما ں بیٹی پر انویسٹی گیشن پولیس کے سب ا نسپکٹر کا وحشیا نہ تشدد،مقا می عدا لت کے بیلف نے دو نوں ما ں بیٹی کوبر آ مد کر لیا ،پولیس کو24 گھنٹے میں عدا لت میں پیش ہونے کا حکم جا ری ۔ بتا یا گیا ہے کہ ا نجینئرنگ یو نیو ر سٹی کے ملا زم نیا مت نا می شخص کی 14 سا لہ بیٹی گز شتہ 5 سا ل سے ر یلو ے میو گا رڈن میں مقا می آ فیسر کے گھر ملا زم اور اس کے بچوں کی دیکھ بھا ل کا کا م کر رہی تھی۔ ایک ماہ قبل ملا ز مہ کی والدہ نے ما لکن سے کہا کہ میری بیٹی کل سے کا م پر نہ آ ئے گی، جس پر ما لکن نے اپنے ڈرائیور کی مدعیت میں 8 لا کھ ما لیت کی چو ری کا جھو ٹا مقد مہ 14 سا لہ نہا اور اس کی والدہ نا زیہ کے خلا ف درج کر وا دیا ۔نہا کے والد نیا مت نے بتا یا کہ سب انسپکٹر 2لاکھ روپے ما نگ رہا تھا اور میری بیٹی اور بیوی کو6ما رچ سے تھا نہ ریس کو رس کے کمرے میں بند کر رکھا تھا ۔

مزید : علاقائی