ڈاکوں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہو ر (کرا ئم سیل ) چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی،موبائل فون،موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں سے محروم ہو گئے۔معلوم ہوا ہے کہ دومسلح ڈا کو اچھر ہ کے علا قہ سے تا جرسے اسلحہ کے زورپر 10لا کھ ما لیت کا سو نا لو ٹ کر فرا ر ہوگئے ۔فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے ہارون کے گھر سے10لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے غفار کے گھر سے8 لاکھ کے زیورات، نقدی اور موبائل،ملت پارک میں ڈاکوؤں نے راشد کے گھر سے7لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے حفیظ کے گھر سے6لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،شادباغ میں ڈاکوؤں نے رضوان کے گھر سے5لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،شیرا کوٹ میں ڈاکوؤں نے عبداللہ کے گھر سے5لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،شمالی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے اختر کے گھر سے5لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل، لیاقت آباد میں ڈاکوؤں نے گوہر کے گھر سے4لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے لطیف احمد کے گھر سے اڑھائی لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،مصطفی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے فاروق کے گھر سے2لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،غازی آباد میں ڈاکوؤں نے رزاق کی فیملی سے3لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل لوٹ لئے۔ نوانکوٹ میں ڈاکوؤں نے عاطف کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے قیصر کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،نصیر آباد میں ڈاکوؤں نے محمود کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے وحید کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،شادباغ میں ڈاکوؤں نے زاہد سے50ہزار اور موبائل سمیت قیمتی سامان چھین لیا۔علاوہ ازیں قلعہ گجر سنگھ میں حماد،شاہدرہ میں مدثر،ملت پارک میں ندیم، جوہر ٹاؤن میں شکیل کی موٹر سائیکلیں جبکہ ڈیفنس میں لیاقت،ماڈل ٹاؤن میں فہیم اورستوکتلہ میں عمران کی گاڑیاں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -