صدر ممنون کا گورنر سندھ سے فون پر رابطہ، تھرپارکر کی تازہ ترین صورتحال پر رپورٹ طلب
اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے فون پر رابطہ کیا اور تھرپارکر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور گورنر سندھ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ ہفتہ کے روز صدر ممنون حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ڈاکٹر عشرت العباد سے تھرپارکر کی صورتحال پر جائزہ لیا جبکہ صدر ممنون نے تھرپارکر کی تازہ ترین صورتحال پر رپورٹ بھی طلب کرلی اس کے علاوہ صدرممنون حسین نے تھرپارکر میں متاثرین کی بحالی کیلئے متعلقہ اداروں کو بھی امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ،صدر ممنون حسین نے کہا کہ تھرپارکر متاثرین کو فوری طور پر امدادی اشیاءبھجوائی جائیں
فون پر رابطہ
