جماعۃالدعوۃ نے تھرپارکرمیں متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا

جماعۃالدعوۃ نے تھرپارکرمیں متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعۃالدعوۃ نے تھرپارکرمیں قحط سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیاہے جس کی مالیت 20لاکھ روپے سے زائدبتائی جاتی ہے۔ قحط زدگان میں پکی پکائی خوراک کی تقسیم بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ متاثرہ بچوں میں جوس، دودھ، بسکٹ اور منرل واٹر بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔مٹھی میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ پر گذشتہ روز سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کر کے ان میں ادویات تقسیم کی گئیں۔جماعۃالدعوۃ کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے امدادی رضاکاروں نے متاثرہ خاندانوں کی فہرستیں ترتیب دینے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے تاکہ امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جاسکے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹیمیں ایمبولینس گاڑیوں کے ہمراہ قحط زدگان کے علاج معالجہ میں مصروف ہیں۔

مزید : صفحہ آخر