افغان بارڈر پولیس کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں مارٹر گولے فائر ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

افغان بارڈر پولیس کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں مارٹر گولے فائر ، کوئی جانی ...

 پشاور (آن لائن) افغان بارڈر پولیس کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں 25 مارٹر گولےفائر کئے گئے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ہفتہ کے روزعسکری ذرائع کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے سے لیکر ساڑھے گیارہ بجے تک افغانستان کے بارڈرکے قریب سرخوبی کیمپ سے افغان پولیس نے 25 مارٹر گولے پاکستانی علاقوں میں فائر کئے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جزوی مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان پولیس کی حرکت میں سے افغان حکومت کو احتجاج ریکارڈ کرا دیا گیا ہے ،آئندہ ایسی حرکتوں سے باز رہا جائے ۔

 مارٹر گولے فائر

مزید : صفحہ آخر